ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / روس کا تدمر میں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ

روس کا تدمر میں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ

Thu, 01 Jun 2017 12:06:14  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،31مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر تدمرمیں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے جاری کردہایک بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے کل بدھ کو بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔ اس میزائل حملے میں تدمر شہرکے قریب داعش کے ٹھکانے اور ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل حملے سے قبل روسی حکام نے امریکا، ترکی اور اسرائیل کو مطلع کیا تھا۔روسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ داعش پر سمندر سے داغے گئے کروز میزائل سے قبل مخصوص فریقین کو مطلع کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل سے الرقہ سے فرار ہونے والے داعشی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
 


Share: